کپڑوں کے مشکل داغ ،ان آسان طریقوں سےکریں صاف

شائع 24 جون 2016 10:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کچھ داغ ایسے داغ ہوتے ہیں جوکہ کپڑوں سے بہت مشکل سے نکلتے ہیں اور نکل بھی جائیں تو تھوڑے لگے رہ جاتے ہیں۔

لہذا لوگ ان داغوں کو صاف کرنے کےلیے کئی جتن کرتے ہیں لیکن ان کو کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔

جب مہنگے پاؤڈر بھی کپڑوں سے داغ نہیں نکالتے تو لوگ مختلف ڈرائی کلینرز کے پاس جاتے ہیں اور ایک داغ کےلیے ان کو پیسے ضائع کرنے پڑتے ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو ان داغوں کو صاف کرنے کےلیے چند ایسی ٹپس بتائیں گے ، جن کے ذریعے ضدی سے ضدی داغ بھی صاف ہوجائیں گے اور آپ کے پیسے بھی بچ جائیں گے۔

٭ پین کا داغ

اکثر اوقات دفتر میں کام کرنے والے حضرات کی شرٹس میں اینک کے نشان لگ جاتے ہیں  اور فاؤنٹین پین کے داغ تو بہت ہی مشکل سے نکلتے ہیں۔ لیکن ان داغ کو نکالنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا ہے۔ آپ کو ایک پیالے میں دودھ اور اس میں تھوڑا سرکہ ڈال لیں، اب اس مکسچر میں اپنی شرٹ کی داغ والی جگہ کو اس میں بھگودیں ۔ اب شرٹ کو اس میں ساری رات بھگیں رہنے دیں۔

صبح اٹھ کر اپنی شرٹ کو دھو لیں ۔ اس سے آپ کے شرٹ میں موجود داغ صاف ہوجائے گا اور آپ کی شرٹ نئی جیسی ہوجائے گی۔

٭ پسینے کے داغ

اکثر لوگوں کے کپڑوں میں پیسنے کے داغ لگ جاتے ہیں اور وہ بہت برے لگ رہے ہوتے ہیں۔ اس کو صاف کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک پیالے میں 1 کپ سرکہ لیں  اور اس میں 2 کپ گرم پانی کے شامل کردیں۔ اب اپنی شرٹ کو 20 منٹ تک اس میں بھگو دیں۔

اب الگ سے ½ کپ بیکنگ سوڈا، 1 چائے کا چمچ نمک اور1 کھانے کا چمچ ہائیڈرو پیروسائیڈ شامل کریں اور اچھی طرح پیسٹ بنالیں۔

اب شرٹ کو سرکے کے پانی سے نکال کر شرٹ پر پیسٹ نشانات پر لگا دیں اور بیس منٹ بعد اپنی شرٹ کو دھو لیں۔ اس عمل سے آپ کی شرٹ بالکل صاف ہوجائے گی۔

٭ کھانے کے داغ

اگر کبھی آپ نے کپڑوں میں کھانے کے داغ لگ جائیں تو اس کو فوراً پانی سے صاف کرنے کے بجائے گھر جاکر اپنی شرٹ پر ٹیلکم پاؤڈر  یا کارن اسٹارچ داغ پر لگادیں  اور پوری رات کسی گرم جگہ پر رکھ دیں۔ صبح اٹھ کر اپنی شرٹ کو برش سے صاف کرلیں  ۔ اس سے آپ کے سارے داغ صاف ہوجائیں گے۔