کاجول کی اپنی بیٹی کے ساتھ دلچسپ تصاویر

شائع 24 جون 2016 10:32am

kajol

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول اپنی 13 سالہ بیٹی نیساء کے ساتھ ان دنوں لندن میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ لی گئی خوبصورت تصاویر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر شئیر کرکے لندن میں گزارے جانے والے مزیدار پلوں کو مداحوں کے ساتھ بانٹنے کی کوشش کی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق کاجول نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ بہترین ماں بھی ہیں جو اپنے بچوں سے بیحد محبت کرتی ہیں ۔

کاجول اور اجے کے دو بچے نیساء اور یوگ ہیں،دونوں اداکار اکثر اپنے بچوں کے ساتھ گزارے گئے قیمتی لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں کاجول کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں  میں دونوں ماں بیٹی نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں ،کاجول نے سفید  کڑھائی والا کرتا پہنا
ہے ،جبکہ ان کی بیٹی نیساء نیلے رنگ کے سوٹ میں بہت حسین لگ رہی ہیں۔

A photo posted by Kajol Devgan (@kajol) on

two together make one smile A photo posted by Kajol Devgan (@kajol) on