ہندوستانی 'مرزیا' کا ٹریلر جاری

شائع 24 جون 2016 11:52am
فائل فوٹو- فائل فوٹو- 

مرزا صاحبان برصغیر پاک-  ہند کی مشہور لوک داستانوں میں سے ایک ہے۔

بولی وڈ نے اس داستان پر فلم 'مرزیا' بنائی ہے جس کا جمعہ کو ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ 

ہدایت کار راکیش اوم پراکاش نے فلم  میں انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور اور سیامی کھیر کی بیٹی تنوی عظمی کو متعارف کروایا ہے۔ ٹریلر میں دونوں مرکزی کرداروں کی کیمسٹری قابل دید دکھائی دے رہی ہے۔

راجستھان کے صحراؤں اور لداخ کی وادیوں میں عکس بند یہ فلم 7 اکتوبر کو ریلیز کیلئے شیڈول ہے۔ فلم کی کہانی گلزار نے لکھی ہے جبکہ موسیقی شنکر، احسان، لائے کی ہے۔فلم میں اوم پوری، آرٹ ملک اور کے کے رائنا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

https://youtu.be/GBUgRN2URXc