بغیر چوٹ لگے جسم پر پڑنے والے نیل کا کیا مطلب ہے؟

اپ ڈیٹ 02 جولائ 2016 06:22am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کیا آپ کے جسم پر بھی بغیر کسی چوٹ یا زخم کے نیل پڑ جاتے ہیں؟ اور یہ نیل دیر تک آپ کے جسم پر موجود رہتے ہیں؟

اکثر لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کے جسم پر اچانک سے چند نیل کے داغ پڑ جاتے ہیں اور اس کے پیچھے کوئی وجہ نہیں ہوتی۔

جسم پر اچانک سے نیل پڑنے کی وجہ خون کی شریانوں کا پھٹ جانا ہے۔ جب جسم کے اندر موجود خون کی شریانے پھٹ جاتی ہیں تو ان میں موجود خون بہنے لگتا ہے اور یہ نیل کی شکل میں جسم پر نمودار ہوجاتا ہے۔

اس کے علاوہ جسم میں وٹامنز کی کمی کے باعث بھی نیل پڑتے ہیں اور بڑی عمر کے افراد کے جسم میں نیل پڑنا عام بات ہے۔

ان چیزوں کے علاوہ کن وجوہات سے جسم پر نیل بنتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

٭ عمر کا بڑھنا

نیل کا مسلسل جسم میں نمودار ہونے کی بڑی وجہ بڑھتی عمر بھی ہوتی ہے۔ اکثر بزرگ لوگوں کے ہاتھوں پر نیل زیادہ پڑجاتے ہیں۔ شروع میں یہ نیل لال رنگ کے ہوتے  ہیں اور پھر یہ نیل پرپل رنگ میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ نیل ختم بھی ہوجاتے ہیں۔اس قسم کے نیل خون کی شریانوں کے کمزور ہونے کے باعث ہوجاتے ہیں۔

٭ غذائی کمی

جسم میں غذائیت کی کمی کے باعث بھی نیل پڑجاتے ہیں ۔ جب کھانا صحیح مقدار میں نہیں کھایا جارہا ہو  یاجسم کو بھرپور کھانا نہیں مل رہا ہو ۔

٭دواؤں کا زیادہ استعمال

کچھ ادویات ایسی ہوتی ہیں جن کے باعث آپ کا خون پتلا ہوجاتا ہے اور یہی وجہ ہوتی ہے آپ کے جسم میں نیل پڑنے کی۔ مچھلی کے تیل اور  ادرک کے زیادہ استعمال سے بھی خون کو پتلا کریتا ہے۔ کوشش کریں کہ ان چیزوں کا استعمال کم کریں اور ایسی ادویات کو بھی کم استعمال کریں۔

نوٹ: یہ مضمون محض معلومات عامہ کےلیے ہے۔