ایک اور مشہور کردار 'بالیکا ودھو 'کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر چلا گیا
ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے ڈرامے 'بالیکا ودھو' اپنے مختلف اور اچھوتے موضوع کی وجہ سے پورے بھارت میں مقبول ہے۔
ڈرامے کی مقبولیت کی ایک وجہ اس کی طوالت ہے ،اگر یہ کہا جائے کہ بالیکا ودھو بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے طویل ترین پروگراموں میں سے ایک ہے تو غلط نہ ہوگا۔
یہ ڈراما مختلف وجوہات کی بناء پر خبروں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے،جن میں ڈرامے کی مرکزی اداکارہ پرتیوشا بینر جی کی خودکشی کا واقعہ سر فہرست ہے۔
لیکن آج کا موضوع پرتیوشا نہیں بلکہ ڈرامے کے مرکزی کردار اویناش سچ دیو ہیں ،جو بہت جلد ڈرامے کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اس وقت ڈرامے میں تین معروف اداکار مرکزی کردار نبھا رہے ہیں ،جن میں ڈاکٹر نندنی(ماہی)،ڈاکٹر امیت(اویناش سچ دیو) اورکرش(رسلان ممتاز) کے نام قابل ذکرہیں۔
اویناش اب مزید یہ سیریل کیوں نہیں کرنا چاہتے ،اس کی وجہ انہوں نے کسی کو بھی نہیں بتائی ،ان کے اس اعلان کے ساتھ کہ وہ مزید بالیکا ودھو کا حصہ نہیں ہوں گے لوگوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔
بشکریہ:ٹائمز آف انڈیا
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔