اس تصویر میں پہلے آپ کو کون نظر آیا؟

شائع 02 جولائ 2016 09:41am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اگر آپ غور سے دیکھیں تو اس تصویر میں دو طرح کے لوگ موجود ہیں۔ اس تصویر میں ایک جوان لڑکی اور ایک بوڑھے مرد کا چہرہ موجود ہے۔ لیکن یہ دونوں چہرے تصویر کو بہت باریک بینی سے دیکھنے کے بعد نظر آتے ہیں۔

تصویر میں جوان لڑکی کا نظر آنا ان افراد کی شخصیت کی عکاسی کرتاہے کہ وہ لوگ کیا سوچتے ہیں اور کیسی سوچ کے مالک ہیں۔ اسی طرح جن افراد کو بوڑھے شخص کا چہرہ نظر آیا ہے یہ بھی ان افراد کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ دونوں چہرے لوگوں کی شخصیت کے حوالے سے کیا کہتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

٭ بوڑھے شخص کا چہرہ

جن افراد کو ان تصویر میں سب سے پہلے بوڑھے آدمی کا چہرہ نظرآیا ہے ، ایسے لوگ دوسرے لوگوں کا بہت خیال رکھتے ہیں خصوصاً ان کا جو ان افراد کے لیے خاص ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بہت ایماندار اور وفادار ہوتے ہیں، یہ لوگ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے خاموشی اختیار کرلیتے ہیں اور بہت سوچ سمجھ کے کسی بھی ہر چیز کا فیصلہ کرتے ہیں۔ان لوگوں میں قائدانہ صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں۔ایسے لوگ اپنا ہر خواب پورا کرتے ہیں ۔ ان افراد کو ریسک لینا پسند ہوتا ہے اور نئے نئے کام کرنے کا بھی شوق ہوتا ہے۔چونکہ ان لوگوں کو اپنے اوپر بہت اعتماد ہوتا ہے لہذا یہ ہر کام بے خوف ہوکر کرتے ہیں۔

٭ جوان لڑکی کا چہرہ

جن افراد کو اس تصویر میں سب سے پہلے جوان لڑکی کا چہرہ نظر آیا ہے ، ان افراد کی سوچ بہت مثبت ہوتی ہے۔یہ لوگ دوسروں کو ہمیشہ خوش وخرم دیکھنا چاہتے ہیں۔ بعض اوقات یہ افراد کچھ ایسے کام کرجاتے ہیں ، جس کی وجہ سے وہ مشکل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ان افراد کو جانوروں اور قدرتی نظاروں سے بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ان لوگوں کو ایڈونچرز بہت پسند ہوتے ہیں، ان لوگوں کو دوسرے ملکوں میں گھومنا پسند ہوتا ہے اور نئے کلچر کے لوگوں سے ملنے کا بھی بہت شوق ہوتا ہے۔ یہ لوگ اپنی زندگی کا ہر ایک سیکنڈ انجوائے کرتے ہیں۔ یہ افراد چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشیاں تلاش کرتے ہیں۔