سیف نےکرینہ کی والدہ بننے کی تصدیق کردی

شائع 02 جولائ 2016 10:39am

karina100000000

ممبئی:لاکھ چھپانے کے باوجود سچ منظر عام پر آہی گیا،جی ہاں کرینہ کپور اور سیف علی خان بہت جلد والدین بننے والے ہیں ، اس خبر کی تصدیق کسی اور نے نہیں خود سیف نے کی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے پہلے دونوں  لندن چھٹیاں گزارنے گئے تھے،ان کی واپسی پر میڈیا  میں اس خبر کو لے کر ہنگامہ برپا ہو گیا تھا کہ کرینہ کپور ماں بننے والی ہیں۔

مگر کرینہ نے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہے،جبکہ سیف علی خان اس موقع پر خاموش رہے تھے اور کسی قسم کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا تھا۔

لیکن اب سیف علی خان نے کرینہ کپور کے ماں بننے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ

میں اور میری بیوی کرینہ کپور  اس دسمبر والدین بن جائیں گے'۔'

واضح رہے کہ یہ کرینہ کہ پہلا  جبکہ سیف کا تیسرا بچہ ہوگا،اس سے قبل سیف کی پہلی شادی سے ان کے دو بچے ابراہیم اور سارہ علی خان ہیں۔