فلم سیریز اسٹار ٹریک کے پچاس سال مکمل ہونے پر نمائش

شائع 02 جولائ 2016 04:23pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

نیویارک :ہالی ووڈ فلم سیریز اسٹار ٹریک کے پچاس سال مکمل ہونے کا جشن منایا جارہا ہے اسی سلسلے میں نیویارک میں انوکھی نمائش منعقد کی گئی جارہی ہے۔ نمائش نو جولائی سے رواں سال اکتوبر تک جاری رہے گی۔

ہالی ووڈ فلم اسٹار ٹریک کے مداحوں کو دیا جارہا ہے ایک ایسا موقع جس کا انہوں نے اس سے قبل تجربہ نہیں کیا ہوگا۔نیویارک میں اسٹار ٹریک پر نمائش منعقد کی جارہی ہے نمائش میں دیا جارہا ہے لوگوں کو فلم میں استعمال کی جانے والے اسپیس شپ میں داخل ہونے کاموقعہ جبکہ شرکا فلمی ستاروں کا روپ دھار کر فلمی سین کا تجربہ بھی کرسکیں گے ۔

اسٹار ٹریک بیونڈ ہالی ووڈ سپر ہٹ سیریز اسٹار ٹریک کا تیرہواں حصہ ہے فلم کی کہانی ایک ایسے مشن کے گرد گھومتی ہے جہاں انسانوں کی حفاظت کیلئے دہیوہیکل اسپیس شپس پر ٹیم فرائض انجام دیتی ہے۔ہالی ووڈ فلم اسٹار ٹریک بیونڈ رواں ماہ امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ نیویارک میں نو جولائی سے سجائی جانے والی نمائش اکتوبر تک جاری رہے گی۔