آرمی پبلک اسکول  حملے کا ماسٹر مائنڈ ڈرون حملے میں ہلاک

شائع 11 جولائ 2016 05:51am

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

نازیان:آرمی پبلک اسکول پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر خلیفہ عمر منصور عرف عمر نرے ڈرون حملے میں چار ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

امریکی قاتل طیارے ڈرون نے ایک بار پھر کارروائی کی ،اس بار افغانستان کے صوبہ ننگرہار اور پاکستان کی وادی تیرا کے قریب ایک سرحدی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈرون نے نازیان کے علاقے میں ایک گھر پر دو میزائل فائر کئے،فضائی حملے میں گھر میں موجود پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

مارے جانے والوں میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر خلیفہ عمر منصور عرف عمر نرے مارا گیا، عمر نرے کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے اور وہ 2014 میں آرمی پبلک اسکول اور باچا خان یونیورسٹی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، مارے جانے والے دیگر چار افراد کا تعلق افغان طالبان سے بتایا جاتا ہے۔