پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آبادی کا دن منایا جارہا ہے

شائع 11 جولائ 2016 08:35am
فائل فوٹو دنیا کی آبادی7 ارب 40 کروڑ سے تجاوز کرگئی / فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آبادی کا  دن منایا جارہاہے۔ دنیا کی آبادی7 ارب 40 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

 اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ  بے شمار مسائل آبادی میں اضافے کے باعث پیدا ہورہے ہیں۔ آج کا دن کم عمر لڑکیوں کے نام کردیا گیا ہے۔

ہر سال گیارہ جولائی کو آبادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز 1989 میں ہوارواں سال آبادی کا تھیم  نوعمر لڑکیوں کی فلاح و بہبود  رکھا گیا ہے۔

اقوام متحدہ آبادی فنڈ  کے مطابق نوعمر لڑکیوں کو دنیا بھر میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ جس میں والدین اور کمیونٹی کی جانب جلدی شادی کرنے کے مسائل، تعلیم نہ دلوانا، بہتر مستقبل کے خواب کو پورا نہ کرنے دینا،صحت کے مسائل،انسانی حقوق کے مسائل شامل ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ہر دو سیکنڈ میں  ایک کروڑ پچاس لاکھ  نو عمر لڑکیوں کی دنیا بھر میں اٹھارہ سال سے کم عمر میں شادی کروادی جاتی ہیں جس کے باعث وہ اپنا بچپن کھو دیتی ہیں  ۔لیکن اگر ان لڑکیوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کردیا جائے تو وہ باشعور ہو کر اپنا اچھا برا سو چ سکتی ہیں۔

 آج آبادی کے عالمی کے دن کو نو عمر لڑکیوں کے مختص کرنے کا مقصد ان میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ تعلیم حاصل کرکے اپنے حقوق حاصل کرسکیں۔

دنیا بھر کی نصف آبادی ایسے لوگوں کی ہے جو 25 سال سے کم عمر ہے جہاں خواتین میں صحت کے مسائل ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت  کا کہنا ہے کہ ہر سال دنیا میں 31 کروڑ لڑکیاں بنیادی سہولتوں کی عدم موجودگی میں مائیں بنتی ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ  دنیا بھر میں بے شمار مسائل آبادی میں اضافے کے باعث ہیں۔ پاکستان  بھی انہی ممالک میں شامل ہےجس کی آبادی بہت تیزی سےبڑھ رہی ہے ۔