سلمان کی 'سلطان ' میں ایسا کیا تھا کہ سب کے ہوش اڑ گئے
ممبئی گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی بولی وڈ دبنگ خان کی فلم 'سلطان' کے بارے میں یہ کہا جائے کہ فلم آتے ہی چھا گئی تو غلط نہ ہوگا۔
فلم نے ریلیز ہوتے ہی سارے ریکارڈ توڑ دئے،اور ایک ہفتے میں 200 کروڑ کا بزنس کرنے والی اس سال کی سب سے کامیاب فلم قرار پائی ہے۔
فلم سلطان نے ریلیز کے ساتھ ہی کون کون سے ریکارڈ بنائے اور توڑے ہیں آئیے دیکھتے ہیں۔
٭فلم سلطان 2016 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے،فلم نےپہلے دن 36 کروڑ 54 لاکھ کا بزنس کر کے شاہ رخ خان کی فلم کی 'فین 'کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، شاہ رخ کی فین پہلے دن 19 کروڑ 20لاکھ کا بزنس کر سکی تھی۔
٭نہ صرف بھارت میں بلکہ پاکستان میں بھی فلم سب سے جلدی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔پاکستان میں فلم سلطان نے 5 دنوں میں 15 کروڑ کا بز نس کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔
٭فلم میں انوشکا شرما نے ریسلر کا کردار نبھایا ہے،اور ان کے اس بدمعاش روپ کو سب نے بیحد پسند کیا ہے۔
٭سلمان نے بھارتی ریاست ہریانہ کے ریسلر سلطان کا کردار نبھایا ہے لہٰذا وہ ہریانوی بولتے ہوئے نہایت کیوٹ لگ رہے ہیں ۔
٭فلم کی ریلیز سے قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھی کہ سلمان کی والدہ کا کردار اداکارہ ریکھا نبھائیں گی تاہم فلم میں ریکھا کا کوئی کردار شامل نہ تھا۔
٭ سب سے اہم بات جس کے بناء بھارتی فلمیں ادھوری محسوس ہوتی ہیں وہ ہے ولن کا کردار۔لیکن سلطان میں کوئی منفی کردار شامل نہیں کیا گیا ،اس کے باوجود فلم کامیاب قرار پائی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔