کیا آپ فواد خان کی اس حقیقت سے واقف ہیں؟
پاکستان کے مایاناز اداکار فواد خان کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے،ان کا شمار نہ صرف پاکستان کے بلکہ بھارت کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے۔
بولی وڈ کے بڑے بڑے ستاروں کو مات دے کر فواد آج اس جگہ پر ہیں جہاں تک پہنچنا ہر اداکار کا خواب ہوتا ہے۔
کیا آپ اپنے پسندیدہ ادکار کے بارے میں سب کچھ جاننے کا دعویٰ کرتے ہیں ؟
ہمیں یقین ہے آپ فوادکے بارے میں بہت کچھ جانتے ہوں گے لیکن اور بھی کچھ ہے جوان کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔
آئے دیکھتے ہیں ۔
٭فواد نہ صرف اداکاری بہترین کرتے ہیں بلکہ بہت اچھا گاتے بھی ہیں ،ماضی میں فواد ایک بینڈ سے وابستہ تھے ،ان کا پہلا البم'ارتقاء' 2003 میں ریلیز ہوا تھا۔
٭فواد نے صرف 17 سال کی عمر میں اپنی بیوی صدف کو پرپوز کیا ،اور دونوں آج بھی ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔
٭یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ فواد ذیابطیس کے مریض ہیں۔
٭نوجوانی میں فواد اداکار نہیں بلکہ ایرو نوٹیکل انجینئر بننا چاہتے تھے۔
٭فواد خان اس وقت پاکستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں۔
٭ہدایت کار شعیب منصور کی کامیاب ترین فلم'خدا کیلئے' میں فواد نے سرمد کا کردار نبھا کر سب کے دل جیت لئے تھے ،لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں شعیب نے اس کردار کی آفر پہلے مشہور اداکار علی ظفر کو دی تھی لیکن تاریخیں نہ ہونے کے باعث علی نے یہ رول نبھانے سے منع کردیا۔
بشکریہ:شغل ڈاٹ کام

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔