یقیناً آپ بھی شیمپو کرتے ہوئے یہ غلطیاں کرتے ہونگے
فائل فوٹوشیمپو تقریباً ہر شخص ہر روز کرتا ہے، لیکن شیمپو کرنے کا طریقہ کار 90 فیصد لوگوں کا غلط ہوتا ہے۔
جب سر کی جلد پرصحیح طریقے سے شیمپو نہیں لگتا اور سر صحیح طرح صاف نہیں ہوتا تو سر کی جلد میں خشکی ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور بالوں کا گرنا بھی بڑھ جاتا ہے۔
شیمپو کرنے کا صحیح طریقہ کار کیا ہے؟ یہ آج ہم کو بتائیں گے۔
٭ صحیح شمیپو کا انتخاب
ہمیشہ اپنے بالوں کو دیکھتے ہوئے شمیپو کا انتخاب کیجئیے، کیونکہ غلط شیمپو آپ کے بالوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ لہذا اپنے ڈاکٹر سے پوچھ کر صحیح شیمپو کا انتخاب کریں۔ کوشش کریں کہ جس شیمپو میں شیمپو اور کنڈیشنر مکس ہوتا ہے، وہ شیمپو استعمال نہیں کریں۔
٭ بالوں کو اچھی طرح گیلا کریں
جب بھی شیمپو کرنے لگیں تو اپنے بالوں کو اچھی طرح گیلا کرلیں۔ اگر بال پوری طرح گیلے نہیں ہونگے تو شیمپو صحیح طرح بالوں میں نہیں لگے گا۔
٭ شیمپو صحیح طرح نہ لگانا
شیمپو کو ہمیشہ بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور کنڈیشنر کو اپنے بالوں کے آخر میں لگائیں۔ اس کے علاوہ شیمپو کو ہرگز ایک ہی جگہ نہیں لگائیں، شیمپو کو سر کی جلد کی مختلف جگہوں پر لگائیں۔ ایک ہی جگہ شیمپو کرنے سے سر کی جلد کے اس حصے پر خشکی ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
٭ روزانہ شیمپو سے گریز کریں
کوشش کریں کہ شیمپو روزانہ استعمال نہیں کریں۔ ایک دن چھوڑنے کے بعد اپنے بالوں میں شیمپو کریں۔ روزانہ شیمپو کرنے سے آپ کے بال خشک ہوجاتے ہیں اور بالوں میں روکھا پن آجاتا ہے۔
٭ شیمپو 1 منٹ تک لگے رہنے دیں
جب بھی شیمپو کریں تو شیمپو کو 1 منٹ تک سر پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد اپنے بالوں کو دھو لیں۔ اگر فوراً شیمپو لگاکر فوراً دھو لیا جائے گا تو اس سے بال صحیح طرح صاف نہیں ہونگے ۔ کوشش کریں کہ اپنے بالوں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں ، گرم پانی سے دھونے سے اجتناب کریں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کیلئے ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔