جینز پر چھوٹے بٹن کیوں لگے ہوتے ہیں؟

شائع 15 جولائ 2016 11:40am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جینز پر جیبوں کے پاس چھوٹے چھوٹے بٹن کیوں بنے ہوتے ہیں؟ اور ایک ہی جگہ اتنے بٹن لگانے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟

جینز پر چھوٹے چھوٹے بٹن اس لیے لگے ہوتے ہیں تاکہ جینز پھٹے نہیں اور آپ جینز کو کافی عرصے تک استعمال کرتے رہیں۔

جینز پر بٹن لگانے کی ایک پوری دلچسپ  تاریخ موجود ہے۔ 1870 کی دہائی میں مزدور طبقہ ایسے ٹراؤزرز استعمال کرتا تھا، جوکہ جلدی پھٹ جاتے تھے ، جس کی وجہ سے مزدوروں کو بہت جلدی جلدی نئے ٹراؤزرز  خریدنے  پڑجاتے تھے۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک مزدور کی بیوی  نے درزی کے پاس جاکر درخواست کی کہ ٹراؤزرز پر مضبوط سلائی کردے تاکہ ٹراؤزرز  دیر تک چلیں  اور پھٹنے سے محفوظ رہیں۔

جس کے بعد جیکب ڈیوس نامی درزی نے ٹراؤزرز  کے جیبوں کے پاس بٹن لگا دیے تاکہ ٹراؤزرز پھٹنے سے محفوظ رہیں۔  جیکب ڈیوس کا یہ فیشن مارکیٹ میں آتے ہی مشہور ہوگیا اور جیکب ڈیوس کو ایک کاروباری شراکت دار لیوی اسٹروس مل گیا ، پھر دونوں نے مل کر 1873 میں اس ڈیزائن کو رجسٹرڈ کروالیا۔

پھر 1960 میں ان ٹراؤزر کو جینز کہا جانے لگا اور  آج تک جیکب ڈیوس اور لیوی اسٹروس کا  یہ فیشن پوری دنیا میں مقبول ہے۔