عالیہ بھٹ کرینہ کپور کی جگہ کاسٹ

شائع 16 جولائ 2016 02:23pm

2

بولی وڈ کی ایٹرٹینمنٹ سے بھر پور سیریز گول مال کے نئے حصے میں کرینہ کپور کی جگہ عالیہ بھٹ کو مرکزی کردار کیلئے منتخب کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ہدایت کار روہت شیٹھی نے عالیہ بھٹ کو مرکزی کردار کیلئے منتخب کرنے کے بعد ان کو اس حوالے سے آگاہ بھی کردیا ہے۔

کرینہ کپور جو بعض طبّی وجوہات کی بنا پر اس پروجیکٹ کا حصّہ نہیں بن سکیں گی، اکتوبر تک سونم کپور کے ساتھ اپنی فلم ویرے دی ویڈنگ کی شوٹنگ مکمل کر کے چھٹیوں پر چلی جائیں گی۔

گول مال 4 کا اعلان فرنچائز کے دس سالہ جشن کے موقع پر کیا گیا۔

بہ شکریہ ہندوستان ٹائمز