اداکارالبیلا کی 12ویں برسی آج منائی جارہی ہے

اپ ڈیٹ 17 جولائ 2016 05:39am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:اسٹیج اور فلم کے نامور ورسٹائل اداکار البیلا کی آج 12ویں برسی منائی جارہی ہے، اپنی مخصوص اداکاری کی بدولت انہوں نے عوام کے دلوں میں گھر کرلیا۔

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1941 کو پیدا ہونے والے اداکار البیلا کا اصل نام اختر حسین تھا۔ ثانوی کرداروں سے اپنے فنی کریئرکا آغاز کرنے والے البیلا نے فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی اور پھر تھیٹر پر بھی اپنی اداکاری کے بھرپور جوہر دکھائے۔

البیلا نے 1963میں پہلی فلم میں کام کیا جس کے بعد انہوں نے مجموعی طور پر 215سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ لوگوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرنے والے یہ ورسٹائل اداکار سترہ جولائی دوہزار چار کو 63 برس کی عمر میں دل کے دورے کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے۔