میرے والد مجھے کرکٹر بنانا چاہتے تھے

شائع 18 جولائ 2016 10:06am

salman-khan_6925f5c8-4ca1-11e6-85e3-522dd231fa74بولی وڈ اسکرین کے سپر اسٹار سلمان خان نے حالیہ انٹرویوں میں اپنے والد کی خواہش بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ کرکٹر بنیں اور ملک کیلئے کھیلیں۔

سلمان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی ہمیشہ سے خواہش رہی تھی کہ وہ کرکٹر بنیں اور شاید یہ ان کیلئے آسان بھی ہوتا لیکن وہ کرکٹ پریکٹس کیلئے صبح سویرے نہیں اٹھ سکتے ۔

سلمان کا مزید کہنا تھاکہ کرکٹر کی لائف جینا میرے لئے مشکل ترین کام ہے۔ سلمان نے اپنے خیالات کا اظہار ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سوانح حیات پر لکھی جانے والی کتاب کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے کفتگو کے دوران کیا

بہ شکریہ ہندوستان ٹائمز