سلمان خان رنویر سنگھ پر بھڑک اٹھے

شائع 18 جولائ 2016 10:58am

FotorCreated1_2935486f 

بولی سٹار سلمان خان ساتھی اداکار رنویر سنگھ پر بھڑک اٹھے۔ رنویر سنگھ پیرس میں فلم سلطان کی اسکرینگ کے موقع پر سنیما کے پردے کے سامنے آکر ناچنے لگے۔

سنیما میں موجود شائقین نے ان مناظر اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کیا۔ سلمان کا کہنا تھا کہ رنویز کی اس حرکت کی ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ان کا جی چاہا کہ رنویر سے سر پر کرسی دے ماریں، تا کہ وہ فلم کو دیکھیں نہ کہ ڈانس کر کے فلم بینوں کو پریشان کریں۔

سلمان کا کہنا تھا کہ رنویر کا مقصد سنیماجا کر فلم دیکھنا نہیں تھا اپنے ڈانس کے زریعے وہ چاہتے تھے کے لوگ فلم کے بجائے ان کو دیکھیں۔ سلمان کا مزید کہنا تھاکہ اس حرکت کیلئے وہ رنویر پر جرمانہ کریں گے۔

یاد رہے رنویر کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

بشکریہ دی ہندو