کپل شرما شومیں ٹیم ڈشیوم کرے گی کامیڈی کا دھمال

شائع 18 جولائ 2016 02:00pm

510320-lskgعصرحاضر کے مقبول کامیڈین کپل شرما اب تک سونی ٹی وی پر کئی کامیاب شو عوام کیلئے پیش کر چکے ہیں جنہیں دیکھ کر شائقین بے حد محظوظ ہو رہے ہیں۔

کپل کے شو میں ان ستاروں کو مدعو کیا جاتا ہے جو اپنی آنے والی فلم کی پروموشن کرنا چاہتے ہیں۔ اس ہفتے کپل شو میں بولی وڈ کی نئی فلم 'ڈشیوم' کی پروموشن کیلئے اس کی لیڈ کاسٹ مہمان ہوگی جن میں جان ابراہم، ورون دھون اور اداکارہ جیکولین شامل ہیں۔

شو میں ورون دھون کی چل بلی حرکتیں، دیکھنے والوں کو ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہونے پر مجبور کردینگی۔ ساتھ میں جان اور جیکولین بھی اپنے دیکھنے والوں کو خوب تفریح فراہم کریں گے۔

کپل شرما نے اپنے ٹویٹر پر ان کے شو کو چار چاند لگانے پر ڈشیوم فلم کی پوری کاسٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فلم رواں ماہ 29 تاریخ کو فلم بینوں کیلئے ریلیز کی جائے گی۔

بشکریہ زی نیوز