قندیل بلوچ کا قتل ،مفتی عبدالقوی سے تحقیقات کا فیصلہ

شائع 18 جولائ 2016 02:07pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

فائل فوٹو

ملتان :سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی فنکار قندیل بلوچ کے قتل کے شبہے میں مفتی عبدالقوی سے تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پولیس حکام نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی سے بھی تحقیقات کی جائیں گی ۔حکام کا کہناہے کہ تاہم اس حولاے سے مفتی صاحب کو حراست میں نہیں لیا جائیگا۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق قندیل بلوچ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ قندیل کے بھائی وسیم کے اسکے سابق شوہر سے بھی رابطے تھے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وسیم کو قتل کیلئے اکسایا گیا ہےکیونکہ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ قتل کی رات انکے گھر کے باہر ایک داڑھی والے شخص کو دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قندیل بلوچ ملتان میں اپنے والدین سے ملنے گئی تھیں کہ سولہ تاریخ کی رات کو انکے بھائی وسیم نے غیر ت کے نام پر قتل کردیا تھا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے اور اس حوالے سے تاحال تفتیش جاری ہے۔