قندیل بلوچ قتل کیس ،بھائی کا جوڈیشل ریمانڈ
فائل فوٹوملتان :ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم وسیم کو پولیس تفتیش مکمل ہونے پر چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ قندیل کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو مفتی عبدالقوی کے کہنے پر قتل کیا گیا۔
پاکستانی سوشل میڈیا کی کوئین قندیل بلوچ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔قتل کے الزام میں اس کے بھائی کو گرفتار کیا گیا جس نے جرم کا اعتراف کیا۔قندیل قتل کیس میں پولیس نے اس کے بھائی ملزم وسیم سے تفتیش مکمل کر لی اور عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم وسیم کو چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل کے ساتھ سیلفیز سے شہرت پانے والے مفتی عبدالقوی کو قتل کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ قندیل کو مفتی عبدالقوی کے کہنے پر قتل کیا گیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کو بہن کے قتل پر اکسایا گیا۔ادھر قندیل کے والد کا کہنا ہے کہ جتنی تکلیف ان کی بیٹی کو ہوئی ، وہ چاہتے ہیں کہ اتنی ہی تکلیف قندیل کے قاتلوں کو بھی ہو۔
میڈیا پر چلنے والے بیانات کے حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اگر قندیل بلوچ کی والدہ مزید کسی شخص پر ملوث ہونے کا شک کا اظہار کریں تو اس سے تفشیش کی جائے گی۔ترجمان پولیس کے مطابق مزید کسی بھی شخص کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا تاہم ماڈل گرل سے رابطے میں رہنے والے افراد سے معلومات حاصل کی جائیں گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔