بھارت کے مشہور مزاحیہ اداکار اسپتال منتقل

شائع 19 جولائ 2016 08:31am

manish0000

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار اور میزبان منیش پول  کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی سرجری کی جائے گی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق منیش اپنی آنے والی فلم 'بابا بلیک شپ' کی شوٹنگ میں مصروف تھے ،ایک سین کے دوران  انہیں 15 فٹ کی اونچائی سے چھلانگ لگانی تھی۔

منیش شاید یہ اسٹنٹ صحیح طور پر نہیں کر پائے اور گر گئے جس کہ وجہ سے ان کے کندھے میں شدید چوٹ آگئی۔

انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،جہاں ان کی سرجری کی جائے گی۔

manish1

manish2

Thanx to: missmalini.com