دی لیجنڈ آف مائیکل مشرا کا پہلا ٹریلر جاری

شائع 19 جولائ 2016 02:39pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی:بولی وڈ کامیڈی ہیرو ارشد وارثی کی قہقہوں سے بھرپور فلم دی لیجنڈ آف مائیکل مشرا کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔فلم آئندہ ماہ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

منابھائی ایم بی بی ایس سے کامیڈی کی دنیا میں راج کرنے والے اداکار ارشد وارثی ایک بار پھر مداحوں کو ہنسانے آگئے ۔ارشد وارثی کی فلم دی لیجنڈ آف مائیکل مشرا کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

فلم میں ہر طرف مائیکل مشرا یعنی ارشد وارثی کے چرچے سنائی دیں گے۔

فلم کی کہانی ایک غنڈے کے گرد گھومتی ہے، جس کے سارے ٹشن اس وقت ختم ہوتے ہیں جبکہ دل ایک لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

فلم میں ارشد وارثی کی  ہیروئن کا کردار  اداکارہ ادیتی راؤ نبھارہی ہیں۔ کامیڈی فلم دی لیجنڈ آف مائیکل مشرا پانچ اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔