کیا پرنیتی سوناکشی کی جگہ لے پائیں گی؟

شائع 19 جولائ 2016 03:25pm

_6c151e34-4d97-11e6-8d8d-a42edc5c5383بولی وڈ کی مشہور فلم دبنگ کے نئے سیکوئل کیلئے سوناکشی کی جگہ پرنیتی کو مرکزی کردار دیئے جانے کی خبریں گرم ہیں۔

خبر کی تصدیق کرنے والے سلمان خان کے قریبی اسپاٹ بوائے کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر ارباز خان دبنگ 3 میں مرکزی کردار' رجّو' جو پچھلے دو حصوں میں سوناکشی ادا کر چکی ہیں کہ کردار کیلئے پرنیتی کو بہتر سمجھتے ہیں، جس کے حوالے سے وہ جلد پرنیتی سے رابطہ کریں گے۔

کچھ عرصہ قبل سوناکشی کو پروڈیسر ارباز خان نے فلم ڈولی کی ڈولی سے ڈراپ کیا تھا جس کے بعد سوناکشی اور سلمان کے درمیان مبینہ اختلافات کی خبریں بھی آتی رہی ہیں۔

تاہم چند روز قبل ثانیہ مرزا کی سوانح حیات پر مبنی کتاب کی تقریبِ رونمائی میں سلمان اور پرنیتی کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پرنیتی سوناکشی کی جگہ لے پائیں گی یا نہیں؟

بہ شکریہ ہندوستان ٹائمز