ماہرہ خان کو بولی وڈ فلمیں سائن کرنے سے روک دیا گیا
ممبئی:ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی ان خوش قسمت اداکاراؤں میں ہوتاہےجنہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کی ہے۔
ماہرہ اس لحاظ سے بھی بہت لکی ہیں کہ وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں ،جنہیں شاہ رخ خان کے ساتھ بطور ہیروئن بولی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملا۔
بھارتی میڈیا میں ان دنوں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ماہرہ ان دنوں بیحد ناراض ہیں ،ان کی ناراضگی کی وجہ یہ بیان کی جارہی ہے کہ انہیں مزید بولی وڈ فلموں میں کام کرنے سے روکا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق جب سے ماہرہ نے شاہ رخ کے ساتھ فلم سائن کی ہے انہیں بولی وڈ سے مزید آفرز آرہی ہیں لیکن فلم 'رئیس 'کے پروڈیوسرز اور ہدایت کار انہیں کوئی بھی فلم سائن کرنے کی اجازت نہیں دے رہے،ان کا کہنا ہے کہ جب تک 'رئیس' ریلیز نہیں ہو جاتی ماہرہ کوئی بھی فلم سائن نہیں کر سکتیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم رئیس کو رواں سال عید کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا ،لیکن سلمان خان کی 'سلطان ' کی وجہ سے کنگ خان نے اپنی فلم کی تاریخ آگے بڑھادی ۔
شاہ رخ اور ماہرہ کی فلم' رئیس' اگلے سال 26 جنوری 2017 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
بشکریہ:بولی وڈ لائف ڈاٹ کام

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔