رجنی کانت کی فلم کیلئے بھارت میں خصوصی چھٹی
فائل فوٹو
ممبئی :بھارتی کمپنیز نے کیا ہے انوکھا فیصلہ کیونکہ کمپنیوں نے رجنی کانت کی فلم' کبالی' کے ریلیز کے موقع پر ملازمین کیلئے تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
تامل فلموں کے شائقین کے شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی کمپنیوں نے انوکھا اقدام اٹھایا ہے۔تامل فلموں کے سپر اسٹاررجنی کانت کی نئی فلم 'کبالی 'جس کا ان کے مداحوں کو شدت سے انتظار ہے۔
بھارت کی کئی کمپنیوں کے فیصلے نے ملازمین کے دل باغ باغ کردیئے۔ فلم کی ریلیز کے موقع پر بھارت کی کئی کمپنیوں کی جانب سے اپنے ملازمین کیلئے تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بھارت کی ایک نجی کمپنی کا کہنا ہے کہ رجنی کانت کی ریلیز کے موقع پر تعطیل کا مقصد چھٹی کیلئے آنے والے درخواستوں سے بچنا ہے۔
اس موقع پر کمپنی مالکان کی جانب سے ملازمین کو فلم کے مفت ٹکٹس بھی فراہم کیے جائیں گے۔ بھارتی ریاست چنائے میں بھی رجنی کانت کے پرستاروں نے ریاست بھر میں تعطیل کی درخواست کی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔