آپ کا نام آپ کی شخصیت پر گہرا اثر ڈالتا ہے

شائع 21 جولائ 2016 10:54am
فائل فوٹو فائل فوٹو

آپ کا نام آپ کی شناخت ہوتا ہے،آپ کے نام سے آپ کی ذات اور نسل کی بھی نشاندہی ہوتی ہے۔ گفتگو کے دوران آپ کا نام بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

ان تمام باتوں کے ساتھ آپ کا نام آپ کی شخصیت میں اہم اثر ڈالتا ہے۔ آپ کے نام سے آپ کی شخصیت کی عکاسی ہوتی ہے ، لہذا والدین کو ہمیشہ اپنے بچوں کا نام دیکھ بھال کر اور سوچ سمجھ کر رکھنا چاہیئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن افراد کے نام آسان ہوتے ہیں لوگ ان سےبات کرنے میں زیادہ آرام دہ محسوس کرتے ہیں اور جن افراد کے نام مشکل ہوتے ہیں ان سے لوگوں کو بات کرنے میں تھوڑی مشکل پیش آتی ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ گفتگو کے دوران لوگ نام لیتے ہیں ۔ جب کسی شخص کا نام مشکل ہوگا تو گفتگو کرتے ہوئے مشکلات پیش آتی ہیں۔

اس کےعلاوہ کچھ والدین ابچیوں کے مردانہ نام رکھ دیتے ہیں اور لڑکوں کے خواتین والے نام رکھ دیتے ہیں ۔ ایسے بچے ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

پرانے زمانے میں والدین اپنے بچوں کے بہت سادہ اور آسان نام رکھتے تھے۔ لیکن آج کل کے زمانے میں والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے بچوں کے نام الگ اور منفرد رکھیں ، جس کے نتیجے میں وہ نام کے مطلب نہیں دیکھتے اور بچے کا نام رکھ دیتے ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ جن افراد کے نام عام اور سادے ہوتے ہیں وہ افراد منفرد نام والوں سے زیادہ سلجھے ہوئے ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ دوسروں پر جلدی اور اچھا تاثر بنا لیتے ہیں۔

ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ جن بچوں  کا نام کسی مشہور شخصیت پر رکھا جاتا ہے ان بچوں میں غرور آجاتا ہے ۔ لہذا والدین کو اپنے بچوں کے نام عام اور سادہ سے رکھنے چاہیئے تاکہ اس سے بچوں کی شخصیت میں کوئی اثر نہیں پڑے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے۔