سوتے میں چلنے سے متعلق بعض دلچسپ حقائق

شائع 21 جولائ 2016 03:47pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سوتے میں چلنے کی بیماری اگرچہ کہ تھوڑی عجیب و غریب لگتی ہے تاہم اگر آپ کسی ایسے شخص یا عزیز کو جانتے ہیں جس کو سوتے میں چلنے کی عادت ہے تو ضرور آپکے ذہن میں ضرور یہ سوالات اٹھتے ہوںگے کیا آپ کو اس شخص کو سوتے میں چلنے کے دوران  جگا دینا چاہیئے؟ یا پھر یہ شخص جاگنے کے بعد آپ کو نقصان تو نہیں پہنچادے گا؟یا یہ اس دوران خود کو نقصان پہنچا سکتاہے یا نہیں ۔

سوتے میں چلنے یا سلیپ واک سے متعلق چند ایسے حقائق ہیں جوکہ آپ نہیں جانتے ہونگے ذیل میں بیان کیے گئے ہیں۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

بچوں میں زیادہ تر سوتے میں چلنے کی عادت کی موجودگی۔

سوتے میں چلنے کی عادت زیادہ تر تین سے سات سال کے بچوں میں پائی جاتی ہے اور وہ بچے جوکہ سوتے میں بستر کو گیلا کردیتے ہیں کہ ان میں اس عادت کی موجودگی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

سوتے میں چلنے کے دوران جگانا نقصان دہ نہیں ہے۔

یہ بات من گھڑت ہے کہ سوتے میں چلنے کے دوران اگر اس شخص کو جگا دیا جائے تو یہ اس کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے اور اسکی روح اسکے جسم سے پرواز کرجاتی ہے ۔لہذا اگر آپ کسی سوتے میں چلنے کے دوران اس شخص کو جگاتے ہیں تو اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ،تاہم زیادہ بہتر یہ ہے کہ اس شخص کو اسہی حالت میں بہلا پھسلا کر بستر پر دوبارہ سلا دیا جائے ۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

سوتے میں جگانے سے ڈرنے کا خدشہ۔

سوتے میں چلنے کے دوران اگر کسی شخص کو جگایا جائے تو امکان ہوتا ہے کہ وہ خود کو تھوڑا مخمصے یا خوفزدہ محسوس کرے ۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

سوتےمیں چلنے کے دوران شعور اور لاشعورمیں عدم  ربط۔
سوتے میں چلنے کے دوران کسی بھی شخص کے دماغ کے دونوں حصے عدم مربوط ہوتے ہیں یعنی جوشخص سوتے میں چل رہا ہوتا ہے اس کا شعور سو رہا ہوتا ہے لیکن لاشعور جاگتا رہتا ہے اور سوتے میں چلنے کے دوران کوئی بھی شخص ہمشیہ وہی کام سرانجام دیتا ہے جو کہ اسنے پہلے بھی دیئے ہوتے ہیں۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

سوتے میں چلنا جزوی طور پر وراثتی بیماری ہے۔

سوتے میں چلنے کی بیماری جزوی طور پر وراثت میں حاصل ہوتی ہے۔ اور سوتے میں چلنے والے والے افراد یہ عادت اسی فیصد وراثت میں حاصل کرتے ہیں۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

سوتے میں چلنے کی بیماری سے بچا جاسکتاہے۔

سوتے میں چلنے کی بیماری سے آسانی سے بچا جاسکتا ہےتاہم اسکے لئے سونے سے قبل شراب نوشی، دن کو سونے کی عادت ترک کرنا ، معمول کے سونے کے وقت سے قبل نیند لینا اور روزمرہ معمول کی صحت افزاء نیند لینے کے معمول کو برقراررکھنا ضروری ہے۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

ریم سلیپ کے مرض کے شکار افراد میں سوتے میں چلنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

ریم سلیپ ایک ایسی بیماری ہے جس میں خواب میں نظر آنے والی اشیاءیا واقعات کو دیکھ کر کوئی بھی شخص عمل کرنا شروع کردیتا ہےاور خواب میں عمل کے دوران اگرچہ کہ اس شخص کا جسم عملی طور پر مفلوج ہوجاتا ہے لیکن وہ اسکو محسوس نہیں کرپاتا۔ ریم سلیپ کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے سوتے میں چلنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔لہذا اس صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔