قندیل بلوچ کی وہ خواہش تھی جو پوری نہ ہو سکی

شائع 22 جولائ 2016 08:24am

 

qandeel2 قندیل بلوچ/فائل فاٹو

سوشل میڈیا کے زریعے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ جن کی اچانک موت نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا،وہیں ہر روز ان کی زندگی سے متعلق نئے حقائق سامنے آرہے ہیں۔

قندیل بلوچ جو کہ اپنی متنازع تصویر اور ویڈیوز کی وجہ سے بیحد کم عرصے میں بہت مقبول ہو گئیں تھیں، جنہیں ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔

قندیل کی ایک بڑی خواہش تھی جو کہ پوری نہ ہو سکی، وہ  مشہور بھارتی ریلٹی شو بگ بوس 10 میں حصہ بننے جا رہی تھیں ، جو کہ اس شو کی پہلی امیدوار تھیں۔

قندیل  بگ باس کا حصہ بننے پر بیحد خوش تھیں ان کا کہنا تھا کہ بگ باس 10 پچھلے تمام سیزنز کے مقابلے میں منفرد ہو گا۔

بشکریہ : بزنز آف سینما ڈاٹ کام