رجنی کانت کی فلم کبالی کی نمائش
فائل فوٹو
ممبئی :بھارتی تامل فلموں کے بے تاج بادشاہ رجنی کانت کی فلم کبالی سینما گھروں کی زینت بن گئی۔ فلم دیکھنے کیلئے مداحوں نے گزشتہ رات سے قطاریں لگانا شروع کردی تھیں۔ فلم کا ٹکٹ پانچ سے چھ ہزار روپے میں فروخت ہورہاہے۔
بھارت میں تامل فلموں کے میگا اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم 'کبالی ' کیلئے مداحوں کا انتظار بالاآخر ختم ہوگیا۔
جاندار ایکشن، زبردت تھرل اور بھرپور ڈرامہ لیے ایکشن پیک فلم کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ فلم میں رجنی کانت اپنے منفرد انداز میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔
فلم دیکھنے کیلئے سینما ہاؤسز میں مداحوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں جبکہ چنئی اور بنگلورو میں فلم کی ریلیز پر تعطیل ہے۔ مختلف کمپنیز کی جانب سے ملازمین کو فلم کے مفت ٹکٹس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
پینسٹھ سالہ ہیرو کی فلم کی پروموشن شاندار انداز میں ہوئی اور فلم کے سارے شوز کے ٹکٹ دوگھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔ جن کی قیمت پانچ سے چھ ہزار تھی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔