کون سی پاکستانی گلوکارہ بھارت میں آواز کا جادو جگائیں گی؟
ممبئی:پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے'ہمسفر' کا ٹائٹل سونگ گاکر شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ بھارت کے جانے مانے ہدایت کار موہت سوری کے البم کیلئے گانا گائیں گی۔
بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق ہدایت کار موہت سوری پنجابی صوفی شاعر بلھے شاہ کےگانے 'سائیاں' کی ہدایات دیں گے،جس میں قرۃالعین اپنی آواز کا جادو جگائیں گی،جبکہ گانے کو سلمان ایلبرٹ کمپوز کریں گے۔
موہت قرۃالعین کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کافی پر جوش ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی معروف گلوکارہ نے اپنا کیر ئیر 2011 میں ریشماں کے گانے 'انکھیاں نوں رین دے' کو گا کر کیا،اس کے علاوہ وہ کوک اسٹوڈیو کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔
خیال رہے کہ موہت سوری اپنی فلموں میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرتے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے قرۃالعین کو موقع دیا ،اس کے علاوہ موہت معروف سنگر عاطف اسلم اور اریجیت سنگھ جیسے بہترین گلوکاروں کو بھی اپنی فلم میں گانے کا موقع دے چکے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔