سنی لیونی کیخلاف پولیس میں شکایت درج

شائع 23 جولائ 2016 03:50pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ اداکار ہ سنی لیونی کیخلاف پولیس میں شکایت درج کردی گئی۔

جمعرات کی رات ممبئی میں ہونے والے پرو کبڈی میچ کے دوران اداکارہ کیخلاف غلط بھارتی قومی ترانہ پڑھنے کے سبب پولیس میں شکایت درج کرا دی گئی ہے۔

اداکارہ کیخلاف شکایت فلمساز الاس پی آر نے کرائی جنہوں نے کچھ ماہ قبل امیتابھ بچن کیخلاف بھی شکایت درج کرائی تھی۔

شکایت نئی دہلی کے نیو اشوک نگر پولیس تھانے میں اس مؤقف کے ساتھ کرائی گئی کہ اداکارہ کو ترانہ پڑھنے سے قبل اس کی تیاری کرنی چاہئے تھی۔

اس مہینے کے شروع میں سنی لیونی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ، تمام الفاظوں کے صحیح تلفظ کیلئےمجھے سننا تھا جو میں گا رہی ہوں۔ میں نے خود پورا مہینے پریکٹس کی ہے۔

بشکریہ بزنس ریکارڈر