طاہر شاہ ہوئے بھارتی میڈیا پر شدید برہم

اپ ڈیٹ 25 جولائ 2016 07:24am

templatemo-slide-1بھارتی ٹی وی چینل سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام 'کپل شرما شو' میں طاہر شاہ نے اپنے گانے اینجل کے حوالے سے ریکارڈ کئے گئے مناظر کو آن ائیر کرنے سے انکار کردیا۔

پاکستانی انٹرنیٹ سے شہرت پانے والے طاہر شاہ کے نئے گانے 'اینجل' پر جانے مانے نوجوان ادکار ورون دھون نے طاہرشاہ کا مزاحیہ روپ دھارا جس سے طاہر کو دکھ پہنچا ہے۔

اپنی فلم 'ڈشوم' کی پروموشن کیلئے ورون دھون، جیکولین فرنینڈس اور جان ابراہم نے کپل شرما شو میں شرکت کی جس میں ورون دھون نے طاہر شاہ کے گانے کی لپسنگ کی انہی کے طرز کا جامنی رنگ کا گاؤن پہننے کے ساتھ لمبے بال اور پر بھی لگائے ہیں۔

اس پروگرام کو ریکارڈ کرنے بعد سونی ٹی وی نے اس حوالے سے طاہر شاہ سے رابطہ کیا اور ان کے گانے کو آن ایئر کرنے کی اجازت مانگی جس پر طاہر شاہ کے مینجر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صاف انکار کردیا۔

یاد رہے طاہر شاہ کے نئے گانے اینجل نے سوشل میڈیا پر عالمی شہرت سمیٹتے ہوئے تمام ریکارڈ توڑ دئے تھے۔

بشکریہ برانڈ سناریو