سگریٹ چھوڑنے کا مفید طریقہ

شائع 25 جولائ 2016 06:31am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثر لوگوں کو سگریٹ پینے کی عادت ہوتی ہے اور کچھ لوگوں میں یہ عادت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ سگریٹ پینا آپ کی صحت کےلیے کتنا نقصان دہ ہے لیکن اس کے باوجود لوگ سگریٹ پینا نہیں چھوڑتے۔

سگریٹ میں ایسے عناصر شامل ہوتے ہیں جو سگریٹ پینے والے کے ساتھ ساتھ ارد گرد بیٹھے لوگوں کے لیے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، خاص طور پر بچے اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

سگریٹ چھوڑنا ایک مشکل کام ہے، خاص طور پر ان لوگوں کےلیے جو بہت زیادہ  ٹائم سے سگریٹ پیتے آرہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق وہ افراد جو سگریٹ پیتے ہیں ان کے مزاج میں چڑچڑاپن بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آسانی سے سگریٹ نہیں چھوڑ سکتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بیکنگ سوڈا کے ذریعے سگریٹ جیسی عادت سے با آسانی چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ کو کبھی بھی سگریٹ پینے کا دل چاہے تو آپ فوراً اپنی زبان پر بیکنگ سوڈا رکھ لیں ۔ اس عمل سے آپ کوسگریٹ پینے کا دل نہیں چاہے گا اور یوں آپ کی سگریٹ پینے کی عادت بھی ختم ہوجائےگی۔

لیکن اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ بیکنگ سوڈا کو اپنے معالج سے مشورے کے بعد استعمال کریں کیونکہ بیکنگ سوڈا کے زیادہ استعمال سےآپ کے گردے متاثر ہوسکتے ہیں ا ورجو افراد ہائی بلڈ پریشر سے دوچار ہیں، وہ افراد بیکنگ سوڈا اپنے معالج کے مشورے کے بغیر بلکل استعمال نہیں کریں۔