فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے'کی 5 دلچسپ غلطیاں
نوے کی دہائی کی کامیاب ترین فلم کچھ کچھ ہوتا ہے ریلیز ہوتے ہی عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔
فلم میں شاہ رخ خان ،کاجول اور رانی مکھر جی کی بہترین اداکاری نے سب کے دل جیت لئے تھے،جبکہ سلمان خان کامختصر کردار لوگوں کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا تھا۔
لیکن اس سپر ہٹ فلم میں بھی کئی خامیاں تھیں جن سے لوگ آج تک واقف نہیں ،آئیے دیکھتے ہیں۔
٭رانی مکھر اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد اپنی ساس(فریدہ جلال) کو 8 خطوط دیتی ہیں تاکہ ان کی بیٹی ہر سال انہیں پڑھ سکے اور ان کی بیٹی انجلی ایسا کرتی بھی ہے،وہ اپنی آٹھویں سالگرہ پررانی کا دیا ہوا آٹھواں خط پڑھتی ہے ،اس کا مطلب ہے اس نے پہلا اور دوسرا خط بھی پڑھا ہوگا ،لیکن کیا کوئی یہ بتا سکتا ہے ایک سال کی عمر میں کوئی بچہ بولنا تو دور پڑھنا بھی جانتا ہوگا؟
٭فلم کے سیکنڈ ہاف میں جب انجلی اور راہول ملتے ہیں دونوں کے درمیان باسکٹ بال میچ ہوتاہے،تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں باسکٹ بال کوٹ انجلی کے سامنے نہیں ہے لیکن اچانک سے راہول آکر بال انجلی سے چھین کر سامنے موجود کوٹ میں ڈال دیتے ہیں۔
٭ایک اور سین میں 'دم شیراز 'کھیلتے ہوئے انجلی اداکاری کے ذریعے اپنی ٹیم کو گانا بتانے کی کوشش کرتی ہیں ،اس وقت شاہ رخ کی گود میں کوئی نہیں ہوتامگر دوسرے سین میں ان کی گود میں ایک بچی بیٹھی ہوئی دکھائی گئی ہے جو بالکل ٹھیک جواب دے دیتی ہے۔
٭کالج میں داخل ہوتے ہی تمام لڑکے رانی مکھرجی کو تنگ کرنے آجاتے ہیں اس وقت ان کے پیچھے کوئی بھی نہیں ہوتا،لیکن اگلے ہی سین میں شاہ رخ خان پتہ نہیں کہاں سے آجاتے ہیں۔
٭جب انجلی بناء کسی کو بتائے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر واپس جارہی ہوتی ہے ،اس وقت شاہ رخ انہیں خدا حافظ کہنے آتے ہیں ،آپ دیکھ سکتے ہیں شاہ رخ کے پیچھے کوئی نہیں ہے ،لیکن پھر اچانک پتہ نہیں کہاں سے رانی مکھر جی آجاتی ہیں،ہے نا کمال کی بات۔
بشکریہ:.bollywoodmoviemistakes.com



























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔