بولی وڈ کے حوالے سے اب تک کچھ نہیں سوچا:شعیب اختر
پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کا انہوں نے بولی وڈ میں کام کرنے کےحوالے سے کبھی سوچا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹی وی چینلز پر کام کر کے زیادہ محظوظ ہوتے ہیں۔
چالیس سالہ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کا مکمل دیہان اپنےکام اور اپنی فیملی کی طرف ہے مزید چیزوں میں خود کو الجھانا نہیں چاہتے۔
شعیب کہتے ہیں کہ فی الحال اس قسم کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ میں اپنے کام اور فیملی کے ساتھ مصروف رہتا ہوں۔ شعیب ان دنوں بھارت کے نجی ٹی وی چینل کے کامیڈی شو ' مزاق مزاق میں' میں ہربجیت سنگ کے ہمراہ جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
انہوں اپنے اورہربجیت کے تعلقات کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہربجیت ایک بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ایک اچھے دوست بھی ہیں ،جن کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آتا ہے۔ جبکہ شو کے دوران اختلافِ رائے ایک مثبت پہلو ہے۔
شعیب اختر نے اپنے شو کے حوالے سے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ دنیا کچھ بھی کہے مگر لوگ آج بھی اچھی کامیڈی بناتے ہیں اور یہ کام کرتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کے میرے شو کو ہر عمر کا فرد دیکھے۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔