سلمان خان غیر قانونی شکار کیس سے بری الذمہ قرار
فائل فوٹوجودھ پور:راجھستان ہائی کورٹ نے پیر کے روز سلمان خان کو 1998کے کالے ہرن کےغیر قانونی شکار کیس سے بری الذمہ قرار دے دیا۔ جودھ پور کی ہائی کورٹ جسٹس نرملجیت کور نے یہ فیصلہ سنایا۔
سلمان خان پراکتوبر1998میں دو کالے ہرنوں کے غیر قانونی شکار کا الزام عائد تھا۔ کیس آرم ایکٹ کے تحت جودھ پور کے لُونی پولیس اسٹیشن میں درج تھا۔ راجھستان کے فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق ہرنوں کے شکار میں استعمال ہونے والے اسلحے کے لائسنس کی میعاد ختم ہوچکی تھی، اداکار نے غیر قانونی طور پر اسے استعمال کیا۔
سلمان خان اس وقت جودھ پور میں فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹ کررہے تھے جب یہ حادثہ رونما ہوا۔
دو کالے ہرن ،جن کی حفاظت وائلڈ لائف کے حفاظتی ایکٹ کے تحت کی جارہی ہے، جودھ پور کے مضافاتی علاقے کانکنی میں مارے گئے تھے۔
سلمان خان کو 2006میں لوئر کورٹ سے پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔
بشکریہ دی ہندو
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔