ہالی وڈفلم نائن لائیوز کا نیا ٹریلر جاری
فائل فوٹونیویارک:ہالی وڈ اداکار کیون اسپیسی کو آپ نے کبھی بلی کے روپ میں دیکھا ہے، نہیں نا۔ تو ہالی وڈ کی نئی فلم نائن لائیوز میں دیکھ سکے گیں ۔ہالی ووڈ فلم نائن لائیوز کا نیا ٹریلر شائقین میں مقبول ہوگیا ہے۔
آپ نے بہت سی فلموں میں بلیوں کی شرارتیں تو دیکھی ہونگی ہی ۔ مگر ہالی وڈ فلم نائن لائیوز میں آپ کو انسان اور بلی کی شرارتیں ایک ساتھ دیکھنے کو ملے گی۔
فلم کی کہانی ایک کامیاب بزنس مین کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو کاروبار کے باعث اپنی بیوی اور بیٹی سے دور ہوجاتا ہے۔ فلم میں دلچسپ موڑ اس وقت آتا ہے جب بزنس مین ایک حادثے میں بلی میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور اس کے بعد کامیڈی کا آغاز ہوتا ہے ۔
بلی کی معصوم شرارتوں پر مبنی فلم نائن لائیوز میں کیون اسپیسی کے ساتھ جینیفر گارنر،روبی ایمل ،کرسٹوفر والکن مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے ۔فلم آئندہ ماہ پانچ اگست کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔