قندیل بلوچ قتل کیس،اہلخانہ سے بھی تفتیش جاری

شائع 25 جولائ 2016 05:57pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ملتان:قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو ایک بار پھر تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ مقتولہ کی بھابھیوں اور اہل خانہ کے دیگر افراد سے بھی قتل کی تفتیش جاری ہے۔

ملتان میں ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم وسیم سے مزید تفتیش کرنی ہے، جس کیلئے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم وسیم  کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی۔

اس سے قبل عدالت کے حکم پر ملزم کا ڈی این اے اور پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا، جس کی رپورٹ آنا باقی ہے،ملزم وسیم پہلے ہی اپنے جرم کا اعتراف کر چکا ہے جبکہ پولیس قندیل کی دو بھابھیوں، بہنوئی اور کزن سے بھی تفتیش کررہی ہے۔