عامر خان ، سلمان خان کی نقل کرنے پر کیوں ہوئے مجبور؟

شائع 26 جولائ 2016 08:30am

amir-khan200000000

ممبئی:عامر خان کو بولی وڈ انڈسٹری میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے ،وہ جو بھی پہنتے ہیں ،جو بھی کرتے ہیں لوگ بالکل ان جیسا بننا چاہتے ہیں لیکن ایسا کیا ہوگیا کہ عامر معروف اداکار سلمان خان  اور کلارک کینٹ(سپر مین) کی نقل کرنے پر مجبور ہوگئے۔

بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق عامر خان اپنی آنے والی فلم 'دنگل' کیلئے بہت محنت کر رہے ہیں ،ا س کا ثبوت ان کے ظاہری حلیے سے پتہ چلتا ہے،جس میں کانوں میں بالی،آنکھوں میں سرمہ اور ہئیر اسٹائل  شامل ہے۔

لیکن ان کا یہ حلیہ اوریجنل نہیں بلکہ بولی وڈ کے دبنگ خان اور ہولی وڈ کے معروف کردار کلارک کینٹ سے اخذ کیا گیا ہے۔

عامر بالکل سلمان کے انداز میں کان میں بالی پہنے ہوئے ہیں جبکہ آنکھوں پر چشمہ کلارک کے انداز سے لگایا ہوا ہے۔

آپ خود دیکھ سکتے ہیں۔

amir1