روز مرہ اس مقدار سے زیادہ نمک ہر گز نہ کھائیں
ہم اپنے روز مرہ کھانوں میں نمک کا استعمال کرتے ہیں آٹے میں سالن میں اور سلاد رائتے میں ، پر کیا آپ کو معلوم ہے کہ انسانی جسم کو ایک حد تک نمک کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر اس سے زیادہ اس کا استعمال کیا جائے تو ہمارے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
امریکی محکمہ صحت اور سینٹر فوڈز کنٹرول کے محقیقین کے مطابق بالغ افراد میں نمک کو یومیہ مقدار 2300ملی گرام تک ہونے چاہیے، یعنی ایک انسان دن میں ایک کھانے کے چمچ یا اس سے کم مقدار میں نمک کا استعمال کر سکتا ہے۔
اس سے زیادہ دن میں نمک کھانا آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے اور آپ ہائی بلڈ پریشر، د ل کی خرابی، جگر کے امراض اور دیگر خطرناک مسائل سے دوچار ہو سکتے ہیں۔
ہم یہاں یہ بات بھی واضح کریں گے کہ گھر میں استعمال چیزوں کے علاوہ بازار سے لائی جانے والی چیزوں میں بھی نمک کی ایک مقدار موجود ہوتی ہے جس سے ہر کوئی لا علم ہے۔
خواہ وہ چیزیں میٹھی ہی کیوں نہ ہوں ہر غذاء میں کہیں نہ کہیں نمک موجود ہوتا ہے۔
اس لئے کوشش کیجئے کہ اپنے روز مرہ کھانوں میں کم سے کم نمک استعمال کریں تاکہ آپ خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
نوٹ: یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لئے ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔