دو اجزاء سے پائیں، لٹکی ہوئی جلد سے چھٹکارہ
فائل فوٹوجیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے ویسے ہی انسان کی جلد لٹکنا شروع ہوجاتی ہے اور چہرے پر جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ جلد اپنی ٹائٹنیس اور لچک کھو دیتی ہے۔
لیکن اب جھریوں اور لٹکی ہوئی جلد سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ صرف دو اجزاء کے ذریعے باآسانی جھریوں اور لٹکی ہوئی جلد سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی عمر سے دس گنا چھوٹے نظر آسکتے ہیں۔
٭ کھیرے کے ذریعے آپ لٹکی ہوئی جلد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ کھیرا آپ کی جلد کو قدرتی طور پر نکھارتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی اوکسیڈینٹ جیسے وٹامن سی اور کے جھریوں اور لٹکی جلد کو دوبارہ لچک دار بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
٭ انڈے کے سفیدی بھی لٹکی ہوئی جلد کو لچک دار بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔
انڈے کی سفیدی اور کھیرے کو کیسے استعمال کریں؟
٭ سب سے پہلے کھیرے کو 2 ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اس کے چھلکے بھی اتار دیں، اب کھیروں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں ۔ اتنا پیس لیں کہ کھیروں کا پیسٹ بن جائے۔
٭ اب اس پیسٹ کو ایک پیالے میں نکال لیں ، خیال رہے کہ کھیروں کا گوداالگ اور جوس الگ ہوجائے۔
٭ اب کھیرے کے جوس میں انڈے کی سفیدی شامل کریں اور مکس کرلیں۔
٭ اب اس مکسچر کو لٹکی ہوئی جلد پر لگائیں اور 15 منٹ لگا رہنے دیں۔ پھر اس مکسچر کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔
٭اس ماسک کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سےپہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔