ان چیزوں کو کبھی چہرے پر نہ لگائیں

شائع 27 جولائ 2016 07:41am
فائل فوٹو فائل فوٹو

آج کل آئے دن انٹرنیٹ پرجلد کو پرکشش بنانے کےلیے  کئی ساری  ٹپس اور ترکیبیں نظر آتی رہتی ہیں۔ جن کو لوگ استعمال بھی کرنا شروع کردیتے ہیں۔ لیکن لوگوں کو چاہیئے کہ وہ ان ٹپس کو استعمال کرنے سے پہلے ایک بار اپنے معالج سے مشورہ کرلیں کہ یہ ترکیبیں آپ کی جلد کےلیے مفید ہیں بھی یا نہیں ہیں۔

قدرتی اجزاء کو کبھی بھی کسی مشورے کے بغیر استعمال نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ ان چیزوں کا اثر ہر ایک کی جلد پر ایک جیسا نہیں ہوتا، کسی کو یہ اجزاء فائدہ پہنچاتے ہیں اور کسی کی جلد کےلیے یہ اجزاء نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔

آج ہم ایسی ہی چند اجزاء اور چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن کا براہ راست استعمال آپ کی جلد کےلیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، لہذا ان کو استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

٭ باڈی لوشن: باڈری لوشن کو اگر صرف باڈی پر ہی لگایا جائے تو زیادہ بہتر ہے  کیونکہ ہمارے جسم کی جلد ہمارے چہرے کی جلد سے زیادہ سخت ہوتی ہے لہذا باڈی لوشن اسی مناسبت سے تیار کیے جاتے ہیں۔

٭ ٹوتھ پیسٹ : اکثر لوگ اپنے چہرے پرسے ایکنی ختم کرنے کےلیے  ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ بات سچ ہے کہ ایکنی کا خاتمہ ٹوتھ پیسٹ سے ممکن ہے لیکن ٹوتھ پیسٹ آپ کی جلد میں جلن پیدا کرسکتا ہے اور آپ کی چہرے کی جلد مزید خراب ہوسکتی ہے۔

٭ ویزلین: دنیا میں تقریباً ہر انسان اپنی جلد کو موئسچرائز کرنے کےلیے ویزلین کا استعمال کرتے ہیں ، ویزلین کے ذریعے مچھر کے کاٹے کاداغ اور چھوٹی موٹی چوٹ بھی ٹھیک ہوجاتی ہے۔ لیکن چہرے پر ویزلین کا استعمال فائدہ مند نہیں ہے ۔ جب آپ پہلی بار ویزلین اپنے چہرے پر لگاتے ہیں تو آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کی جلد بہت نرم و ملائم ہوگئی ہے لیکن بعد میں ویزلین کی وجہ سے آپ کی جلد مزید خشک ہوجاتی ہے اور ایکنی بھی نکل آتے ہیں۔

٭ گرم پانی: بہت زیادہ گرم پانی کا استعمال آپ کی چہرے کی جلد کےلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ، گرم پانی کے استعمال سے آپ کے چہرے ہر موجود قدرتی تیل ختم ہوجاتا ہے جس کے باعث چہرے کی جلد خشک ہوسکتی ہے۔

٭ شوگر: اکثر گھریلو ٹپس میں شوگر کا استعمال ہوتا ہے ۔ شوگر آپ کی چہرے کے جلد کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان پہنچاتی ہے۔ شوگر آپ کے پاؤں اور ہاتھوں کےلیے مفید ہوسکتی ہے لیکن چہرے کےلیے مفید نہیں ہے۔

٭ بیکنگ سوڈا: ہر کوئی جانتا ہے کہ بیکنگ سوڈاکی ساخت  روکھی ہوتی ہے۔بیکنگ سوڈا  روکھی جلد کو ختم کرنے کے لیے بہت فائدہ مند ہے لیکن جلد کو نرم و ملائم بنانے میں بیکنگ سوڈا کا کوئی کردار نہیں ہے۔

٭ لیموں: کیا آپ کو معلوم ہے لیموں کے استعمال سے آپ کے چہرے کا پی ایچ بیلنس خلل ڈال دیتا ہے۔ لہذا لیموں کا استعمال اپنے چہرے پر ہرگز نہیں کریں ۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔