حمزہ علی عباسی کا پابندی کے بعد اہم بیان

شائع 27 جولائ 2016 06:37am

hamza0000000

کراچی :پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے  بے پناہ شہرت حاصل کی، اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم  رہتے ہیں اوراپنے بیانات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنتے ہیں۔

حالیہ انہوں نے فیس بک پر نہتے اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائی ، جس کی وجہ سے انہیں فیس بک کی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

کشمیری مجاہد برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت پر آواز اٹھانے کیخلاف ان کے پیج پر پابندی لگا دی گئی تھی،تاہم گزشتہ روز یہ پابندی اٹھالی گئی  ۔

پابندی ختم کرنے کے بعد حمزہ نے فیس بک پر یہ پیغام شئیر کیا۔

ڈئیر فیس بک پابندی ہٹانے کا شکریہ،یہ سب کر کے فیس بک کے بانی مارک زیوکر برگ یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ کون' دہشت گرد' ہے اور کون نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم ان سے اتفاق کریں کہ فلسطینی اور کشمیری 'دہشت گرد' ہیں ،جبکہ اسرائیل اور بھارت امن پسند ممالک ہیں۔