بھارتی ٹی وی  کی مقبول اداکارہ نے فلموں نے قدم رکھ دیا

شائع 27 جولائ 2016 07:08am

ishani-colaj

ممبئی:بھارت کے مقبول ترین ڈرامے'میری عاشقی تم سے ہی' میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ایشانی(رادھیکا مدن) کے پرستاروں کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ بہت جلد انہیں بڑی اسکرین پر دیکھیں گے۔

فلمی بیٹ کی رپورٹ کے مطابق رادھیکا ماضی کی معروف اداکارہ بھاگیہ شیری کے بیٹےابھی منیو داسانی  کے ساتھ بہت جلد فلموں میں قدم رکھنے والی ہیں۔

رادھیکا بھارتی نجی  چینل کلرز سے نشر ہونے والے ڈرامے(میری عاشقی تم سے ہی) کے ذریعے عوام کا دل جیتنے میں کامیاب ہو گئی تھیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ ان پر بھارتی ہدایت کار کی نظر پڑی  اور وہ اپنی پہلی فلم حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

حال ہی میں ان کے بارے میں بھارتی سپر اسٹار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک کمرشل میں کام کرنے کی افواہیں گردش کررہی تھیں جن کی رادھیکا نے یہ کہہ کر تردید کردی کہ  میں رنویر کے ساتھ کمرشل میں کام کررہی تھی ،لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر منع کردیا۔

واضح رہے کہ رادھیکا اور ابھی منیو' واسان بالا 'کی فلم کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھ رہے ہیں ،جبکہ فینٹم فلمز ان کی فلم پروڈیوس کرے گی۔