نرگس فخری کا بھارتی فلم انڈسٹری کو ہمیشہ کے لئے خیرآباد کہنے کا اعلان

شائع 27 جولائ 2016 08:48am

nargis100000000000

ممبئی:بھارت کی معروف اداکارہ نرگس فخری کے حوالے سے گزشتہ کچھ دن پہلے یہ خبر سننے میں آئی تھی کہ معروف اداکار  اودے چوپڑا سے اختلافات اور شادی ٹوٹنے کے بعد وہ بھارت چھوڑ کر چلی گئی ہیں ۔

اس کے علاوہ یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ اودے سے اختلافات کے نتیجے میں   نرگس کی حالت کافی خراب ہو گئی اور وہ علاج کیلئے بیرون ملک چلی گئی ہیں۔

ایک بار پھر نرگس بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں ،لیکن اس باران کے بارے میں  ملک نہیں بلکہ شوبز چھوڑنے کی افواہیں سر گرم ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نرگس مکمل طور پر امریکا میں سیٹل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں،اس کے علاوہ انہوں نے کوئی  فلم سائن نہیں کی ہے۔

یہ خبر سچائی پر مبنی ہے یا محض افواہ ہے یہ تو وقت گزرنے کے ساتھ پتہ چلے گا،لیکن اگر یہ سچ ہوا تو نرگس کے مداحوں کو سخت ذہنی دھچکا لگے گا ،فلم 'اظہر ' کی کامیابی کے بعد لوگ انہیں مزید فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ نرگس فخری کی اگلی فلم 'بنجو'رواں سال 23 ستمبر2016 کو ریلیز کی جائے گی،فلم میں ان کے ساتھ معروف اداکار رتیش دیش مکھ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام