ترشلا دت کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

اپ ڈیٹ 28 جولائ 2016 09:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی:بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی بیٹی ترشلا دت کی سوشل میڈیا پر جاری تصاویرکو بے پناہ سراہا جارہا ہے۔فلمی ستاروں کے بعد اب انکے بچوں نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچانا شروع کردی ہے، بچے بھی والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نت نئے فیشن اوراسٹائلز کیساتھ سوشل میڈیا پر سرگرم نظر آرہے ہیں۔

لیجنڈ اداکارامیتابھ بچن کی نواسی اور شاہ رخ خان کے صاحبزادے نے سوشل میڈیا پر خوب شہرت حاصل کی۔اب بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار سنجے دت کی بیٹی کی تصاویر نے  بھی سوشل میڈیا پرتہلکہ مچادیا ہے۔

سنجے دت کی صاحبزادی ترشلا دت  کی دلکش اور خوبصورت تصاویر کے انسٹا گرام پر خوب چرچے ہورہے ہیں،ترشلا ان تصاویر کے ذریعے پہلی مرتبہ منظر عام پر آئی ہیں۔ تاہم اگرترشلا کی نئی تصاویر اور بچپن کی تصاویر کا موازنہ کیا جائے تو وہ اب ایک نئے اور دلکش روپ میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔

ترشلا کی جاذب نظر تصاویر کے باعث انسٹا گرام پر ان کے مداحوں کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

1

3

4

5000

7

8

9

10

12

11

 1300000

140000000

15000000

16000000000

18