کرینہ کی شادی کا فیصلہ ان کے گھر والوں پر بجلی بن کر گرا
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان اور ان کی بیوی کرینہ کپور خان کا شماربولی وڈ کی سب سے شاندار اور خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔
لیکن آپ یہ جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے کہ دونوں اداکاروں کی جانب سے لئے گئے شادی کو فیصلے کو سن کر کرینہ کی بڑی بہن کرشمہ کپور اور ان کی والدہ ببیتا کو شدید جھٹکا لگا تھا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق دونوں اداکار 2009 میں ایک دوسرے کے قریب آئے اور اسی سال کرینہ نے اپنے گھر والوں کوبتادیا کہ وہ سیف سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
اس حوالے سے کرشمہ کا کہنا ہے کہ یہ سن کر وہ اور ان کی والدہ دنگ رہ گئیں ،لیکن پھر اپنے آپ کو سنبھال لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرینہ بہت ہی سمجھدار لڑکی ہیں ،وہ جانتی ہیں ان کیلئے کیا صحیح ہے اور کیا غلط،لہٰذا انہوں نے جو بھی فیصلہ کیا ہم سب نے ان کا ساتھ دیا۔
واضح رہے کہ سیفینا نے 2012 میں اپنے رشتے کو باقاعدہ طور پر ایک نام دیا اور شادی کرلی اور آج ان کا شمار بولی وڈ کی خوشحال جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔