لاہور: فائیوا سٹار ہوٹل سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹولاہور:لاہور میں واقع فائیوا سٹار ہوٹل سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لڑکی کی موت سر پر گولی لگنے سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق، لاہور کے مال روڈ پر واقع فائیو اسٹار ہوٹل کے واش روم سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق، لڑکی کی ہلاکت سر پر گولی لگنے ہوئی ہے۔ 25 سالہ رابعہ نصیر باٹا پور کی رہائشی ہے اور اس کی لاش ہوٹل انتطامیہ نے سروسز ہسپتال منتقل کی ہے۔
پولیس کے مطابق ،لڑکی کے پرس سے گولیوں سے بھرا میگزین بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔