سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کاانتخاب ڈویژنل پول کے تحت آج ہوگا
صرف ایوان میں حاضر ارکان ہی رائے شماری میں حصہ لیں گے - فائل فوٹوکراچی:سندھ اسمبلی میں آج قائد ایوان کا انتخاب ڈویژنل پول کے طریقہ کار کے تحت ہوگا ۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق ،اسمبلی ہال میں داخلے کے 2 دروازے مختص کئے جائیں گے۔ مراد علی شاہ کو ووٹ دینے کے خواہش مند اراکین ایک دروازے سے جبکہ خرم شیر زمان کے حق میں رائے دینے کے خواہش مند ارکان دوسرے دروازے سے ایوان میں داخل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ،صرف ایوان میں حاضر ارکان ہی رائے شماری میں حصہ لیں گے۔ ایوان میں داخلے کے وقت اراکین اپنے اسمبلی کارڈز شو کریں گے اور دستخط کریں گے ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔